ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس جوائن کرنے کے بعد پرینکا نے پہلی بار ریلی کو کیا خطاب، کہا انتخابات میں بیکارکے معاملے نہیں اٹھنے چاہئے

کانگریس جوائن کرنے کے بعد پرینکا نے پہلی بار ریلی کو کیا خطاب، کہا انتخابات میں بیکارکے معاملے نہیں اٹھنے چاہئے

Wed, 13 Mar 2019 00:19:22    S.O. News Service

نئی دہلی،12 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پرینکا گاندھی نے کانگریس پارٹی جوائن کرنے کے بعد گجرات کے گاندھی نگر میں پہلی بار ریلی سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بیدار ہونا ضروری ہے۔پرینکا نے کہا کہ ذہن میں سوچا تھا کہ شاید مجھے تقریر کرنے کی ضرورت نہ پڑے اس لیے میں تقریر نہیں کرتی آپ سے دو الفاظ کہتی ہوں جو میرے دل میں ہے۔پہلی بار میں گجرات آئی ہوں اور پہلی بار سابرمتی کے اس آشرم میں گئی جہاں سے مہاتما گاندھی جی نے آزادی کی جدوجہد شروع کی تھی۔ ایسا لگا کہ آنسوں آنے والے ہیں، کیونکہ میں نے ان محبت وطن کے بارے میں سوچا جنہوں نے زندگی بھر جدوجہد کی، اپنی جان تک دی۔جن کی قربانیوں پر اس ملک کی بنیاد پڑی ہے۔وہاں بیٹھے ہوئے یہ بات آئی کہ یہ ملک پریس خیر سگالی اور باہمی محبت کی بنیاد پر بنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج جو کچھ ملک میں ہو رہا ہے اس سے دکھ ہوتا ہے۔میں دل سے کہنا چاہتی ہوں کہ اس سے بڑا کوئی محب وطن نہیں ہے کہ آپ بیدار ہوجائیں۔آپ کی بیداری ایک ہتھیار ہے۔یہ ایسا ہتھیار ہے، جس سے کسی کو دکھ نہیں دینا ہے کسی کو چوٹ نہیں پہنچانی مگر یہ آپ کو مضبوط بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ کو سوچنا ہے کہ یہ الیکشن ہے اور اپنا مستقبل منتخب کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں بکواس کے معاملے نہیں اٹھنے چاہئے۔ضروری مسائل کسان، کام، خواتین کی حفاظت ہے۔یہ انتخابی مسئلہ ہے۔آپ کی بیداری ہی آپ کو ان پریشانی سے چھٹکارا دلائے گی ۔جو آپ کے سامنے بڑے بڑے وعدے کرتے ہیں ان سے پوچھئے کہ ہر سال 2 کروڑ روزگار دینے کا جو وعدہ کیا وہ کہاں ہے۔پرینکا نے کہا کہ 15 لاکھ آپ کے اکاؤنٹ میں آنے ہیں وہ کہاں ہے۔جن خواتین کے تحفظ کی باتیں کرتے تھے ان کے بارے میں کس نے پوچھا۔آنے والے دو ماہ میں آپ کے سامنے کئی مسائل اٹھائے جائیں گے، لیکن یہ آپ کی بیداری ہے کہ آپ کو کن مسائل کو ماننا ہے سمجھنا ہے۔یہیں سے گاندھی جی نے پریس، عدم تشدد کی آواز اٹھائی تھی۔میں سوچتی ہوں کہ ہماری آواز بھی یہیں سے اٹھنی چاہئے۔


Share: